بھارت میں سڑک چھاپ بھکاری لاکھوں کا مالک نکلا - ایکسپریس اردو 6

بھارت میں سڑک چھاپ بھکاری لاکھوں کا مالک نکلا – فرنٹیر نیوز

 ممبئی: بھارت میں بھیک مانگ کر گزارا کرنے والے بھکاری کی جھگی سے 1 لاکھ 77 ہزار مالیت کے سکے ملے ہیں جب کہ بینک اکاؤنٹ میں بھی پونے 9 لاکھ سے زائد رقم موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے بھکاری کی شناخت ہوگئی ہے، 62 سالہ اربھی چند نامی شخص کا ریلوے اسٹیشن کے قریب ہی ایک چھوٹی سی جھگی میں بسیرا تھا۔ تلاشی کے دوران جھگی سے برتنوں اور تھیلوں میں چھپائے گئے سکے ملے ہیں جن کی کُل مالیت 1 لاکھ 77 ہزار تھی۔

Advertisements

پولیس کا کہنا ہے کہ ان سکوں کو گننے میں کئی گھنٹے لگ گئے جب کہ جھگی سے بھکاری کے ایسے دستاویز بھی ملی ہیں جس سے اس کے بینک اکاؤنٹ کا پتا چلا جن میں 8 لاکھ 77 ہزار روپے موجود ہیں۔ دستاویز سے پتا چلا کہ وہ راجھستان کا رہائشی ہے جو کئی برس سے ممبئی میں رہائش پذیر تھا اور کبھی کبھی اپنے گھر جایا کرتا تھا۔

The post بھارت میں سڑک چھاپ بھکاری لاکھوں کا مالک نکلا appeared first on فرنٹیر نیوز.



2019-10-08 19:34:50

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں