ٹویٹر نے بھارتی اجارہ داری کے خلاف پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا - ایکسپریس اردو 15

ٹویٹر نے بھارتی اجارہ داری کے خلاف پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا – فرنٹیر نیوز

 اسلام آباد: ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی اجارہ داری کے خلاف پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں، ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی اجارہ داری کے خلاف پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے۔

Advertisements

چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی شاہ نے امریکا میں ٹویٹر حکام سے تفصیلی ملاقات کی جس میں ٹویٹر پر بھارتی اجارہ داری سے پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا، ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 5 اگست کے غاصبانہ قبضے کے بعد ٹویٹر کے ذریعے بھارتی غنڈہ گردی میں تیزی آئی، اہل کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر سینکڑوں پاکستانیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کئے گئے۔

ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی اجارہ داری کے خلاف حکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا اور ٹویٹر انتظامیہ نے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا ،ٹویٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گا، ٹویٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔

The post ٹویٹر نے بھارتی اجارہ داری کے خلاف پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا appeared first on فرنٹیر نیوز.



2019-10-09 11:41:13

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں