جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک - ایکسپریس اردو 15

جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک – فرنٹیر نیوز

برلن: جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے مرکزی دروازے پر نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر ہالے میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جسے پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا ہے۔

Advertisements

قبل ازیں ہالے پولیس کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ فی الحال اپنے گھروں سے باہر نکلیں، حملہ آور مسلح ہے اور کسی بھی دوسرے حادثے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ سرچ آپریشن کے لیے ریلوے اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فائرنگ کے وقت یہودیوں کی عبادت گاہ ’سنیاگونگ‘ میں یہودیوں کے تہوار یوم الغفران المعروف (Yom Kippur) منانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ مرکزی دروازے پر سیکیورٹی کے باعث حملہ آور اندر داخل ہونے میں ناکام رہا جس سے جانی نقصان کم ہوا۔

The post جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک appeared first on فرنٹیر نیوز.



2019-10-09 17:48:33

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں