کیا یاسر حسین ہالی ووڈ میں انٹری دینے جارہے ہیں؟ - ایکسپریس اردو 15

کیا یاسر حسین ہالی ووڈ میں انٹری دینے جارہے ہیں؟ – فرنٹیر نیوز

 واشنگٹن: فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار یاسر حسین اب ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں۔

یاسر حسین ان دنوں اپنی منگیتر اقراء عزیز کے ہمراہ امریکا میں قیام پذیر ہیں جہاں سے انہوں نے ایسی خبر اپنے مداحوں سے شیئر کی ہے جس پر ان کے مداح شش و پنچ میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

Advertisements

یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ کمپنی ڈزنی کی آنے والی فلم ’دی پرنس ڈائریز ‘ کا ایک پوسٹر پوسٹ کیا لیکن اس پوسٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں یاسر حسین کی شمولیت کے حوالے سے کچھ لکھا ہوا ہے۔

متنازع بیانات دینے والے یاسر حسین نے اس پوسٹ کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ وہ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے فلم کے کچھ ہیش ٹیگزبھی استعمال کیے۔

The post کیا یاسر حسین ہالی ووڈ میں انٹری دینے جارہے ہیں؟ appeared first on فرنٹیر نیوز.





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں