پولینڈ میں جنگ عظیم دوم کا بم ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا، 2 اہلکار ہلاک - ایکسپریس اردو 20

پولینڈ میں جنگ عظیم دوم کا بم ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا، 2 اہلکار ہلاک – فرنٹیر نیوز

وارسا: پولینڈ میں جنگ عظیم دوم کے بم کو ناکارہ بنانے کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے جنگلی علاقے سے جنگ عظیم دوم کے دوران استعمال ہونے والا بارودی مواد سے بھرا بم ملا تھا۔ جرمنی کا یہ بم مٹی کے اندر دبا ہوا تھا اور جنگ کے وقت پھٹ نہیں سکا تھا۔

Advertisements

پولینڈ میں جنگ عظیم دوم کے نہ پھٹ سکنے والے بموں کا ملنا معمول ہے، اس بم کے ملنے پر بھی معمول کی کارروائی کے تحت ناکارہ بنانے کی کوشش کی جارہی تھی کہ وہ پھٹ گیا۔

70 سال سے زائد زمین میں دبے رہنے والے بم کو ناکارہ بنانے والے والے دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 اہلکار زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

The post پولینڈ میں جنگ عظیم دوم کا بم ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا، 2 اہلکار ہلاک appeared first on فرنٹیر نیوز.



2019-10-09 23:26:22

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں