بھارتی امیدوار کی انٹرویو میں جعلسازی پکڑی گئی، ویڈیو وائرل - ایکسپریس اردو 8

بھارتی امیدوار کی انٹرویو میں جعلسازی پکڑی گئی، ویڈیو وائرل – فرنٹیر نیوز

 لندن: ملازمت کے لیے فراڈ اور دھوکے کا ایک دلچسپ واقعہ بھارت سے سامنے آیا ہے۔ اس میں اسکائپ انٹرویو میں کیمرے کے سامنے بیٹھا امیدوار جواب دے رہا تھا لیکن کچھ دیر بعد محسوس کیا گیا کہ وہ صرف ہونٹ ہلارہا ہے جبکہ کمپنی کے رکن کے جوابات کوئی اور دے رہا ہے۔

بیرونِ ملک ملازمت کے انٹرویو کے دوران جب امیدوار سے سوالات کئے گئے تو بیرونِ ملک بیٹھے کمپنی کے امیدوار نے محسوس کیا کہ سامنے والا صرف اپنے ہونٹ ہلارہا ہے اور اس کی بجائے پیچھے سے کوئی اور بول رہا ہے۔ اکتا کر انٹرویو کرنے والے نے اسے کہا، ’آپ رک جائیں کیونکہ آپ پکڑے جاچکے ہیں۔ میں آپ کی اور چھپے ہوئے شخص، دونوں کی آواز سن چکا ہوں۔‘ اس کے بعد کمپنی کے مالک نے قہقہہ بھی لگایا۔

Advertisements

اس کے بعد امیدوار سے دوبارہ کہا گیا جس ملازمت کے لیے آپ انٹرویو دے رہے ہیں وہ بہت سینیئر سطح کی ہے اور دیکھا گیا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ کسی اور کی آواز بھی آرہی ہے۔

اس پر امیدوار نے اپنا ناک کھجایا اور اسے کسی شرمندگی کا احساس نہیں ہوا۔ اس کے بعد کمپنی کی جانب سے انٹرویو کرنے والے نے معذرت کی اور اسکائپ کال بند کردی۔

The post بھارتی امیدوار کی انٹرویو میں جعلسازی پکڑی گئی، ویڈیو وائرل appeared first on فرنٹیر نیوز.



2019-10-10 09:33:43

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں