غربت اور بیروزگاری کے باعث ذہنی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب - ایکسپریس اردو 17

غربت اور بیروزگاری کے باعث ذہنی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب – فرنٹیر نیوز

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ غربت اور بیروزگاری کے باعث ذہنی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ غربت، بیروزگاری اور معاشی مسائل کے باعث ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، موبائل فون اور کمپیوٹر کا بے تحاشا اور غیر معمولی استعمال بھی ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔

Advertisements

عثمان بزدار نے کہا کہ قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے ذہنی امراض لاحق ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوتا ہے، جسمانی ورزش، تفریحی سرگرمیاں اور اچھا ماحول دماغی صحت کیلئے ضروری ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی بحالی کے لئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

The post غربت اور بیروزگاری کے باعث ذہنی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on فرنٹیر نیوز.



2019-10-10 10:52:44

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں