شام میں ترکی کے فوجی آپریشن پر رضامند نہیں، امریکی وزیر خارجہ - ایکسپریس اردو 19

شام میں ترکی کے فوجی آپریشن پر رضامند نہیں، امریکی وزیر خارجہ – فرنٹیر نیوز

 واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا نے ترکی کو شام میں فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹی وی چینل پی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ اطلاعات بالکل غلط ہیں کہ امریکا نے ترکی کو اس آپریشن کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ترکی کو کوئی گرین سگنل نہیں دیا۔

Advertisements

اگر امریکا نے ترکی کو اجازت نہیں دی تو شام سے فوج کیوں نکالی، اس سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے شام سے امریکی فوجی نکالنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ترکی کے حفاظتی خدشات کو حقیقی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترک فوج کی شام میں کرد جنگجوؤں پر بمباری

ترک فوج نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں  کردوں کی جماعت کردستان ورکرز پارٹی (وائی پی جی) کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحد میں دہشت گردوں کی راہداری کو ختم کرنا ہے۔

عالمی برادری ترکی کے اس اقدام کی مذمت کر رہی ہے اور یورپی یونین نے بھی کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے فوجی آپریشن سے قبل شام میں تعینات امریکی فوجی واپس بلالی ہے۔

The post شام میں ترکی کے فوجی آپریشن پر رضامند نہیں، امریکی وزیر خارجہ appeared first on فرنٹیر نیوز.



2019-10-10 10:52:29

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں