پی پی پی رہنما تاج حیدر کے گھر 3 ماہ میں چوری کی تیسری واردات - ایکسپریس اردو 14

پی پی پی رہنما تاج حیدر کے گھر 3 ماہ میں چوری کی تیسری واردات – فرنٹیر نیوز

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر 3 ماہ میں تیسری بار چوری کی واردات ہوئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر تیسری بار چوری کی واردات ہوئی ہے، 3 ماہ میں مسلسل تیسری بار ہونے والی چوری کی اس واردات میں ملزمان فلیٹ کے تالے توڑ کر گھر میں موجود نقدی اور زیورات لے اڑے جب کہ حیران کن طور پر تینوں بار چوری کی یہ واردات 9 تاریخ کو ہی ہوئی۔

Advertisements

تاج حیدر کا کہنا ہے کہ وہ اجلاس سے واپس آئے تو گھر کا تالا کٹا ہوا تھا اور سامان بکھرا پڑا تھا، الماریاں وغیرہ بھی کھلی پڑی تھیں، پچھلی بار بھی چوری کی دونوں وارداتیں 9 تاریخ کو ہوئی تھیں اور اس بار بھی 9 کو ہی ہوئی جب کہ پولیس کو مطلع کردیا گیا ہے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے۔

دوسری جانب گزری پولیس نے تاج حیدر کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ الزام نمبر 460/2019 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا۔

The post پی پی پی رہنما تاج حیدر کے گھر 3 ماہ میں چوری کی تیسری واردات appeared first on فرنٹیر نیوز.



2019-10-10 10:58:44

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں