پڑوسی ممالک سے امن کی خواہش کا غلط مطلب نہ لیا جائے، جنرل محمدزبیر - ایکسپریس اردو 15

پڑوسی ممالک سے امن کی خواہش کا غلط مطلب نہ لیا جائے، جنرل محمدزبیر – فرنٹیر نیوز

رسال پور: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل محمدزبیرمحمود نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک سے امن کی خواہش کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔

رسالپور کی پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل محمدزبیرمحمود نے کہا کہ قوم کوپاک فضائیہ پرفخرہے، امیدہےپاس آؤٹ کیڈٹس کسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے۔

Advertisements

جنرل محمدزبیرمحمود نے کہا کہ بھارت میں نسلی اورمذہبی امتیازکوفروغ دیاجارہاہے، کشمیرتقسیم ہندکانامکمل ایجنڈاہے، کشمیرسےمتعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد ہوناچاہیے، کشمیری ہمارےبھائی اور کشمیرسےمحبت ہمارےخون میں ہے۔

جنرل محمدزبیرمحمود کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دارجوہری طاقت ہے اور ہماری مسلح افواج ہر قسم کےخطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور اس کے لئے تیار اور پرعزم ہیں، پاکستانی امن پسند قوم ہیں اور پڑوسیوں سمیت تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، تاہم اس خواہش کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔

The post پڑوسی ممالک سے امن کی خواہش کا غلط مطلب نہ لیا جائے، جنرل محمدزبیر appeared first on فرنٹیر نیوز.



2019-10-10 12:27:36

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں