خیبرپختونخوا سے جے یو آئی کے قافلے27 اکتوبرکو اسلام آباد روانہ نہیں ہوں گے، ذرائع - ایکسپریس اردو 20

خیبرپختونخوا سے جے یو آئی کے قافلے27 اکتوبرکو اسلام آباد روانہ نہیں ہوں گے، ذرائع – فرنٹیر نیوز

پشاور: جمعیت علما اسلام (ف) نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے قافلے27 اکتوبرکو اسلام آباد روانہ نہیں ہوں گے۔

جمعیت علما اسلام (ف) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت کے پی سے جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کے قافلے 27 اکتوبرکو مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کرکے گھروں کو چلے جائیں گے، خیبرپختونخوا کے قافلے 27 اکتوبرکو اسلام آباد روانہ نہیں ہوں گے۔

Advertisements

پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے قافلوں کے پنجاب کی حدود میں داخل ہونے پر خیبرپختونخوا سے قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، ممکنہ طور پر پشاور سمیت کے پی سے جے یوآئی کارکنوں کے قافلے 30 اکتوبرکو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے جب کہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تبدیل شدہ حکمت عملی پر کل پشاورمیں آکر پارٹی رہنماﺅں کواعتماد میں لیں گے۔

The post خیبرپختونخوا سے جے یو آئی کے قافلے27 اکتوبرکو اسلام آباد روانہ نہیں ہوں گے، ذرائع appeared first on فرنٹیر نیوز.



2019-10-10 12:53:01

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں