وینا ملک اور ہربھجن سنگھ سوشل میڈیا پر الجھ پڑے - ایکسپریس اردو 34

وینا ملک اور ہربھجن سنگھ سوشل میڈیا پر الجھ پڑے – فرنٹیر نیوز

کراچی: پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک اور بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر پر الجھ پڑے، وینا ملک نے ہربھجن کو ایسا کرارا جواب دیا کہ انہیں کچھ بولنے کے قابل ہی نہیں چھوڑا۔

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کے پورے دنیا میں چرچے جاری ہیں اور دنیا کے تمام لوگ انہیں اتنی نڈر تقریر کرنے پر سراہ رہے ہیں یہاں تک کہ وزیراعظم عمران خان کو اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے دنیا کے سامنے کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر سال کا بہترین شخص بھی قراردیا ہے۔

Advertisements

لیکن کیا کیا جائے بھارتیوں کا جنہیں امن کی آواز سنائی ہی نہیں دیتی اور وہ ہر موقع پر پاکستان اور پاکستانیوں کو نیچا دکھانے میں مصروف رہتے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی ہیں جنہوں نے وزیراعظم کی تقریر کو بغیر سنے ان پر تنقید شروع کردی اور ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں ’’بلڈ باتھ‘‘اور ’’آخری سانس تک لڑیں گے‘‘کے الفاظ استعمال کیے ان کے یہ الفاظ دونوں قوموں کے درمیان نفرت کو بڑھاوا دیں گے۔ بطور اسپورٹس پرسن میں امید کررہا تھا کہ وہ امن کی تشہیر کریں گے۔

تاہم عمران خان کے چاہنے والے اور بھارتیوں کو منہ توڑ جواب دینے والوں کی بھی کمی نہیں ہے۔ اداکارہ وینا ملک نے ہربھجن سنگھ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ’’ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں امن کی ہی بات کی تھی اس کے علاوہ انہوں نے اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھایاتھا جب مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھنے کے بعد خوفناک صورتحال پیدا ہوگی۔ انہوں نے واضح طور پر دھمکی نہیں بلکہ خوف کے مناظر کو عیاں کیا تھا کیا آپ کو انگلش سمجھ نہیں آتی؟

وینا ملک کے اس کھرے جواب کے ردعمل میں جب ہربھجن سنگھ سے کوئی جواب نہ بن پڑا تو وہ وینا ملک کی انگریزی میں لکھے گئے ایک لفظ کی غلطی کو پکڑ کر بیٹھ گئے اور کہا لو جی دیکھو یہ انگریجی ان کی،  اگلی بار  انگریزی میں کچھ بھی پوسٹ کرنے سے پہلے اسے ایک بار پڑھ لیں۔

وینا ملک بھی کہاں چپ بیٹھنے والی تھی فوراًہربھجن سنگھ کی 6 سال پرانی دو ٹوئٹس ڈھوند کر نکالیں جس میں انہوں نے انگریزی لکھتے ہوئے بالکل وہی غلطی کی تھی جو وینا ملک نے کی تھی۔ اور طنزیہ انداز میں لکھا کیا کہہ رہے تھے آپ مجھے انگریزی نہیں آتی یہ آپ کی دو مختلف ٹوئٹس ہیں آرام سے چائے کے ساتھ ملاحظہ کیجئے۔

The post وینا ملک اور ہربھجن سنگھ سوشل میڈیا پر الجھ پڑے appeared first on فرنٹیر نیوز.





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں