آسٹریلوی قصبے پر لاکھوں چمگاڈروں کی یلغار - ایکسپریس اردو 20

آسٹریلوی قصبے پر لاکھوں چمگاڈروں کی یلغار – فرنٹیر نیوز

کوئنز لینڈ: اس وقت آسٹریلیا کے ایک شہر انگہم میں لوگ سخت پریشان اور مضطرب ہیں کیونکہ دیکھتے ہی دیکھتے یہاں فروٹ بیٹس جیسی بڑی چمگاڈروں گویا ڈیرہ ڈال رکھا ہے، کُل 4 مختلف اقسام کی لاکھوں چمگاڈروں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

انگہم شمالی کوئنس لینڈ میں واقع ایک شہر ہے جہاں لگ بھگ لاکھوں چمگاڈروں کی وجہ سے بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ بچے اسکول جانے سے کترا رہے ہیں اور ہنگامی حالت کے شکار مریضوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروس بند ہوچکی ہے۔ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ ان جان داروں کو قانونی تحفظ حاصل ہے اور انہیں مارا بھی نہیں جاسکتا۔ اپنی جسامت کی بنا پر ان چمگاڈروں کو ’’اڑن لومڑی‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

Advertisements

چمگاڈروں کا طوفان

مجموعی طور پر اس شہر میں چمگاڈروں کی تعداد انسانوں سے بڑھ چکی ہے اور ایک ماہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ لوگوں نے اسے ’’بیٹ ٹورنیڈو‘‘ یعنی چمگاڈروں کے طوفان سے تشبیہہ دی ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق اس جانور کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے۔ انگہم کے میئر کے مطابق ان میں ہر عمر کی چمگاڈریں شامل ہیں اور ان کے ملاپ کے اوقات بھی مختلف ہیں اسی بنا پر ان سے جلد جان نہیں چھوٹ سکتی۔

اس وقت حالت یہ ہے کہ درختوں کی شاخیں بلکہ چھوٹے شجر ان کے بوجھ سے ٹوٹ رہے ہیں۔ میئر کے مطابق چمگاڈروں نے ہسپتالوں، اسکولوں اور عوامی مقامات پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ فی الحال ان میں انسانوں کو متاثر کرنے والی کوئی بیماری موجود نہیں اور نہ ہی یہ انسانوں پر حملہ آور ہوتی ہیں لیکن ان کی یلغار سے بچے خوف زدہ ہیں اور گھروں تک محصور ہیں۔

The post آسٹریلوی قصبے پر لاکھوں چمگاڈروں کی یلغار appeared first on فرنٹیر نیوز.



2020-02-11 09:51:42

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں