کھانے کے ٹکڑے پر لڑتے دو چوہوں کی تصویر کے لیے بہترین فوٹو کا ایوارڈ - ایکسپریس اردو 20

کھانے کے ٹکڑے پر لڑتے دو چوہوں کی تصویر کے لیے بہترین فوٹو کا ایوارڈ – فرنٹیر نیوز

 لندن: رواں سال جانوروں کے تصاویری مقابلے میں ایک انوکھی اور بالکل مختلف تصویر کو ایوارڈ دیا گیا جس میں دو چوہوں کے درمیان کھانے کی کسی شے پر تکرار اور چھینا جھپٹی دیکھی جاسکتی ہے۔

اس تصویر کو دنیا بھر کے ناظرین نے خاص ووٹ دیا ہے اور اسے لیومکس پیپلز چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اسٹیشن اسکویبل نامی اس تصویر میں ریلوے پلیٹ فارم پر کسی مسافر کے ہاتھ سے گری ہوئی شے پر دو چوہے باہم دست وگریباں ہیں۔ ایسے مناظر ہر روز پیش آتے ہیں لیکن اسے فلمبند کرنے میں فوٹوگرافر سیم رولی نے پانچ راتیں مسلسل جاگ کر گزاری ہیں۔

Advertisements

ان کی تصویر کو 28 ہزار افراد نے بہترین فوٹو گراف کا ووٹ دیا ہے جس میں دھیمی روشنی میں رات کے سناٹے میں دو چوہے دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ اسٹیشن مرکزی لندن میں واقع ہے۔ سیم نے بتایا کہ وہ بی بی سی کی نیچرل ہسٹری عکس بندی کے شعبے سے وابستہ ہیں اور شہری زندگی اور جنگلی حیات ان کا پسندیدہ موضوع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چوہے سورج کی روشنی نہیں دیکھتے اور ایک یا دو برس میں مرجاتے ہیں کیونکہ ان کے کھانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا اور چوہوں کی تعداد زیادہ ہونے سے سخت مقابلے کی صورتحال ہوتی ہے۔

The post کھانے کے ٹکڑے پر لڑتے دو چوہوں کی تصویر کے لیے بہترین فوٹو کا ایوارڈ appeared first on فرنٹیر نیوز.



2020-02-13 19:41:00

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں