واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد2ارب تک پہنچ گئی - ایکسپریس اردو 27

واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد2ارب تک پہنچ گئی – فرنٹیر نیوز

مینلوپارک: معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے سربراہ نے ایک انٹرویومیں بتایا ہے کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد دو ارب ہوچکی ہے۔

ایک برس قبل یہ تعداد ڈیڑھ ارب تھی۔ تاہم فیسبک ایپ کے مقابلے میں اب بھی یہ 50کروڑ کم ہے۔ انٹرویو میں واٹس ایپ کے سربراہ وِل کیتھ کارٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکی حکومت کی جانب سے واٹس ایپ کے پیغامات کی رازداری کو یقینی بنانے والے نظام انکریپشن میں حکومتی مداخلت کی راہ نکالنے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

Advertisements

واٹس ایپ کے پیغامات تک رسائی کے لیے صرف امریکا ہی کوشاں نہیں بلکہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، اور نیوزی لینڈ بھی اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی واٹس ایپ پیغات تک رسائی چاہتے ہیں۔

واٹس ایپ کے سربراہ نے انٹرویو میں کہا کہ صدیوں سے انسان نجی سطح پر پیغامات بھیجتے اور وصول کرتے آرہے ہیں، جدید عہد میں بھئ انھیں رازداری کے اس حق سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔

The post واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد2ارب تک پہنچ گئی appeared first on فرنٹیر نیوز.



2020-02-13 22:50:17

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں