پلاسٹک کچرا اور کوڑا صاف کرنے والا اصل ’اسپائیڈرمین‘ ہیرو - ایکسپریس اردو 20

پلاسٹک کچرا اور کوڑا صاف کرنے والا اصل ’اسپائیڈرمین‘ ہیرو – فرنٹیر نیوز

جکارتا: انڈونیشیا میں اپنے محلے کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے دوسروں کو تلقین کرنے والے ایک شخص نے اپنے مشن میں توجہ حاصل کرنے کےلیے اسپائیڈرمین کا لباس پہننا شروع کردیا۔

جنوبی سُلیواسی میں ایک کیفے کے کارکن روڈی ہرٹونو اب اصل ہیرو کا درجہ حاصل کرچکے ہیں اور ان کا پیغام دور دور تک پھیل رہا ہے۔ روڈی کا گھر ساحل کے کنارے واقع ہے جہاں لوگ اور عام سیاح کوڑا کرکٹ پھیلاتے رہتے ہیں۔ شروع میں ان کے مشن کو بہت کم پذیرائی ملی لیکن اب کئی لوگ ان کے ساتھ شامل ہوچکے ہیں۔ روڈی اب بھی سڑکوں، نالوں اور دیگر مقامات کو صاف کرتے نظرآتے ہیں۔

Advertisements

36 سالہ روڈی نے بتایا کہ وہ ایک عرصے سے ماحولیاتی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اسپائیڈرمین کے لباس میں عوام کی غیرمعمولی توجہ ملی ہے۔ انہوں نے 2018 میں یہ لباس پہننا شروع کیا تھا اور جب بھی وہ اپنے مشن پر نکلتے ہیں یہ لباس ضرور پہنتے ہیں۔

یہاں تک کہ اسپائیڈرمین کالباس پہن کر وہ ساحل، نالے اور گٹرتک صاف کرتے نظرآتے ہیں۔ اب روڈی اپنے ملک میں ایک مشہور شخصیت بن چکے ہیں جو زمین صاف رکھنے کے لیے پلاسٹک اور کچرے کو صاف کرنے کے مشن میں کوشاں ہیں۔

The post پلاسٹک کچرا اور کوڑا صاف کرنے والا اصل ’اسپائیڈرمین‘ ہیرو appeared first on فرنٹیر نیوز.



2020-02-14 08:50:19

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں