قائمہ کمیٹی نے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی سفارش کر دی - ایکسپریس اردو 17

قائمہ کمیٹی نے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی سفارش کر دی – فرنٹیر نیوز

 اسلام آباد:  سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی سفارش کر دی۔

چیئرمین جاوید عباسی کی زیرسربراہی اجلاس میں رضا ربانی کے آئینی ترمیمی بل 2018 پر غور کیا گیا، جس میں کہاگیاتھا کہ 1973ء کے آئین میں شہری ، دیہی اور پسماندہ علاقوں کیلیے 60 اور 40 فیصد کا کوٹہ 60 سال کیلیے بڑھایا جائے۔

Advertisements

سیکریٹری قانون نے بتایا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کوٹہ سسٹم بحال کرنے کی ضرورت نہیں ،بل کی مخالفت کرتے ہیں، دس سیٹوں میں سے میرٹ کی صرف ایک سیٹ ہے، میرٹ ختم ہو رہاہے، کوٹہ سسٹم سے علاقوں کو نمائندگی مل جاتی ہے مگر اچھا ذہن اور میرٹ ختم ہو رہا ہے، 1973 کے آئین میں کوٹہ دس سال کیلیے بنایا گیاجسے دوسری مرتبہ 20 اور تیسری مرتبہ 40 سال کردیا گیا مگر مقاصد حاصل نہیں ہو سکے۔

اسلامی شریعت عدالت نے بھی کوٹہ سسٹم کو غیر اسلامی قراردیا،مظفر حسین شاہ نے کہا کہ حکومتوں کی نااہلی سے پسماندہ علاقوں کو دیگرکے برابر نہ لایا جاسکا، بلوچستان ، فاٹا اور پسماندہ پنجاب کے لوگ کراچی ، پشاور اور لاہور کے لوگوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے، اسے لئے مزید 60 سال تک توسیع دی جائے، جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہاکوٹہ کو گزرے 40 سال ہو گئے۔

اب تک میرٹ نہیں بن سکا بعد میں بھی نہیں ہو گا، سراج الحق نے کہا کم ترقی یافتہ علاقوں کے لوگ دیگر علاقوں سے کم ذہین نہیں، ایسا ماحول پیدا کیاجائے، جس میں سب کو یکساں مواقع مل سکیں، کمیٹی نے عتیق شیخ کی جانب سے انسانی اعضا کی پیوند کاری کا ترمیمی بل 2019منظور کر لیااور بعد از مرگ اعضاء عطیہ کرنے والوں کے شناختی کارڈ پرمخصوص سیاہ نشان لگانے کی سفارش کر دی۔

The post قائمہ کمیٹی نے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی سفارش کر دی appeared first on فرنٹیر نیوز.



2020-02-14 09:28:20

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں