نجی شعبے کے قرضوں کے حصول میں 68 فیصد کمی - ایکسپریس اردو 22

نجی شعبے کے قرضوں کے حصول میں 68 فیصد کمی – فرنٹیر نیوز

کراچی:  حکومت کی جانب سے  رات دن معیشت میں بہتری کے دعوے کیے جارہے ہیں مگر لگتا ہے کہ نجی کاروباری شعبے کو ان حکومتی دعوئوں پر کوئی اعتبار نہیں ہے اسی لیے نجی شعبے کی جانب سے نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری سے گریز کا رجحان نظر آرہا ہے۔اس کا اظہار اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک رپورٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران نجی شعبے کی جانب سے صرف 175 ارب 23 کروڑ روپے بصورت قرض حاصل کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 552 ارب روپے قرض لیے گئے تھے اس طرح ان سات ماہ کے دوران قرضوں کے حصول میں نمایاں 68 فیصد کمی نظر آتی ہے۔

Advertisements

بی ایم اے کیپٹل کے ایگزیکٹو ڈآئریکٹر سعد ہاشمی نے ایکسپریس کو بتایا کہ شرح سود میں اضافے کی وجہ سے کاروباری افراد بینکوں سے زیادہ قرض لینے سے گریز کررہے ہیں اور اسی لیے نئے پراجیکٹس بھی نہیں لگ رہے ہیں۔ کاروباری افراد روزانہ کی بنیاد پر اپنے معاملات چلانے کے لیے قرض لے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ شرح سود کی وجہ سے نئا کاروبار کرنا آسان نہیں ہے۔

The post نجی شعبے کے قرضوں کے حصول میں 68 فیصد کمی appeared first on فرنٹیر نیوز.



2020-02-14 09:31:49

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں