چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا نوٹس لے لیا - ایکسپریس اردو 19

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا نوٹس لے لیا – فرنٹیر نیوز

 اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چین میں موجود پاکستان طلبہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کو ای میل کے ذریعے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ای میل میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو ہمیں ووہان سے واپس لانے کا حکم دیا جائے جس کے بعد چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے طلبہ کی ای میل پرنوٹس لے لیا۔

Advertisements

اس خبرکو بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو دہشتگردی سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا

جسٹس اطہرمن اللہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے 18 فروری کو مقررکیس آج ہی سماعت کے لیے مقررکرنے کی ہدایت کردی  جس کے بعد رجسٹرار آفس نے کیس آج سماعت کے لیے مقررکرکے کازلسٹ جاری کردی۔ عدالت نے وزارت صحت اوروزارت خارجہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا۔

The post چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا نوٹس لے لیا appeared first on فرنٹیر نیوز.



2020-02-14 10:39:11

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں