گلوکارطاہرشاہ کے نئے گانے کی پہلی جھلک جاری - ایکسپریس اردو 32

گلوکارطاہرشاہ کے نئے گانے کی پہلی جھلک جاری – فرنٹیر نیوز

’’آئی ٹو آئی‘‘ اور’’اینجل‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکارطاہر شاہ نے اپنے نئے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی۔

طاہر شاہ نے گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے نئے گانے کی پہلی جھلک جاری کی جو دراصل کوئی گانا نہیں بلکہ ایک تصویرہے جس میں گلاب کی پتیوں سے دل بنا ہوا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے گانا ریلیز کرنے کی تاریخ بھی بتائی جو  رواں سال 14 مارچ کو  ریلیز کیا جائے گا۔

Advertisements

طاہر شاہ کی جانب سے نیا گانا ریلیز کیے جانے کی خبر نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے اور لوگ نئے گانے کا انتظارکررہے ہیں۔

واضح رہے کہ طاہر شاہ نے 2016 میں ’’اینجل‘‘ نامی گانا ریلیز کیا تھا جسے جتنی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اتنا ہی پسند کیا گیا تھا یہاں تک کہ لوگ اس گانے سے متعلق سوشل میڈیا پر کئی دنوں تک باتیں کرتے رہے تھے۔

The post گلوکارطاہرشاہ کے نئے گانے کی پہلی جھلک جاری appeared first on فرنٹیر نیوز.





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں