’خصوصی‘ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلیے فیڈرل سیڈ ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ - ایکسپریس اردو 21

’خصوصی‘ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلیے فیڈرل سیڈ ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ – فرنٹیر نیوز

کراچی:  وفاقی حکومت نے ’خصوصی‘ سیڈ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلیے فیڈرل سیڈ ایکٹ میں خصوصی ترامیم کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم کاشتکاروں، کاٹن جننگ سیکٹر سمیت دیگراسٹیک ہولڈرز نے وزارت فوڈ سیکیورٹی کی فیڈرل سیڈ ایکٹ میں خصوصی ترامیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ مجوزہ ترامیم سے پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

کاٹن جننگ سیکٹر کے باخبر ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ سیڈز کمپنیوں کی خصوصی درجہ بندی کر کے ’’منصوبے‘‘ میں شامل سیڈز کمپنیوں کو کپاس کا بیج فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تصدیق کے بغیر ہی فروخت کرنے کی مبینہ طورپر اجازت دینے کی غرض سے ترامیم تجویز کی جارہی ہیں لیکن ملک میں غیر تصدیق شدہ بیج کی فروخت سے کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں غیر معمولی کمی واقع ہونے سے ملکی معیشت متاثر ہوگی۔

Advertisements

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان میں ایک بااثرگروپ نے ماضی میں بھی ملک بھر کے کاٹن زونز میں غیر قانونی طور پر نئی شوگر ملیں قائم کیں جس کے باعث پاکستان میں کپاس کی مجموعی پیداوار ایک کروڑ50 لاکھ گانٹھوں سے کم ہو کر ایک کروڑ گانٹھ کے لگ بھگ رہ گئی ہے۔

The post ’خصوصی‘ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلیے فیڈرل سیڈ ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ appeared first on فرنٹیر نیوز.



2020-02-14 09:24:47

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں