ترک صدرکاپاکستان کےساتھ تجارت5ارب ڈالرتک لےجانےکااعلان - ایکسپریس اردو 23

ترک صدرکاپاکستان کےساتھ تجارت5ارب ڈالرتک لےجانےکااعلان – فرنٹیر نیوز

 اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کےساتھ تجارت کا حجم 5ارب ڈالرتک لےجانےکااعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان ہمارادوسراگھرہے،یہاں آکربہت خوشی ہوئی، اتنی اچھی میزبانی پرپاکستان کاشکرگزارہوں۔

Advertisements

رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاک ترک باہمی تجارتی حجم اپنی صلاحیتوں سےکہیں کم ہے، پاکستان کیساتھ تجارت کو5ارب ڈالرتک لےجائیں گے، ہمیں دوطرفہ تجارت کومزیدفروغ دیناچاہیے، ترکی نےپاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاہے، چاہتےہیں مزیدپاکستانی تاجر بھی ترکی میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان کیلئےترک ویزوں میں آسانی پیداکریں گے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ مختلف سطح پرتعلقات کوفروغ دےرہےہیں، سی پیک منصوبےسےپاکستانی معیشت مضبوط ہوگی، ترکی کوبھی مشکل معاشی حالات کاسامناتھا،عزم وہمت سےقابو پایا۔

ترک صدرنے مزید کہا کہ پاکستانی علاج کیلئےبیرون ملک کوترجیح دیتے، انہیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی، ترکی میں اعلیٰ علاج کی تمام سہولتیں میسرہیں، پاکستانیوں کےعلاج کیلئےترکی کےدروازےکھلےہیں۔

The post ترک صدرکاپاکستان کےساتھ تجارت5ارب ڈالرتک لےجانےکااعلان appeared first on فرنٹیر نیوز.



2020-02-14 15:49:28

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں