کراچی کے سابق پولیس چیف شاہد حیات انتقال کرگئے - ایکسپریس اردو 23

کراچی کے سابق پولیس چیف شاہد حیات انتقال کرگئے – فرنٹیر نیوز

 کراچی: کراچی کے سابق پولیس چیف شاہد حیات طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

کراچی کے سابق پولیس چیف شاہد حیات طویل علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ کل پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین کے لیے میت ان کے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان لے جائی جائے گی۔

Advertisements

شاہد حیات طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

شاہد حیات نے بطور کراچی پولیس چیف بھی ذمہ داریاں نبھائیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) میں بھی بطور ڈائریکٹر خدمات سر انجام دیں، ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس بھی رہے۔

The post کراچی کے سابق پولیس چیف شاہد حیات انتقال کرگئے appeared first on فرنٹیر نیوز.



2019-10-15 22:43:56

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں