گہری رنگت کی وجہ سے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، آمنہ الیاس - ایکسپریس اردو 17

گہری رنگت کی وجہ سے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، آمنہ الیاس – فرنٹیر نیوز

 کراچی: معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ جب میں نے ماڈلنگ شروع کی تو مجھے گہری رنگت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایوارڈ وصول کر رہی ہیں جب کہ ویڈیو کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی کی یہ ویڈیو آج بھی اہمیت رکھتی ہے کیوں کہ گہرے رنگ کے سبب مجھ پر تنقید ہوئی چنانچہ میں زیادہ محنت کی اور ثابت کیا کہ گہری رنگت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں بد صورت ہوں۔

Advertisements

آمنہ الیاس نے یہ بھی کہا کہ گہری رنگت والی لڑکیاں جو میرا یہ پیغام پڑھ رہی ہیں میں انہیں آج یہ بات کہنا چاہتی ہوں کہ آپ لوگ بد صورت نہیں ہیں بلکہ آپ لوگ بہت خوبصورت اور پر کشش ہیں، اس لیے ہمیں ہماری جلد کی رنگت کو خاص حسن کا درجہ دینا چاہیے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس نو آبادیاتی سوچ کو تار تار کرنا ہوگا کہ گورا رنگ ہی اصل رنگت ہے اور باقی کسی کی بھی کوئی حیثیت نہیں، اس کا آغازخود آپ کی ذات سے ہوتا ہے، اپنے خواب کی تعبیر ڈھونڈیں نہ کہ گورا کرنے والی کریموں اور نسل پرستی کو فروغ دیں۔

یہ پڑھیں: فلم ’’باجی‘‘ بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب

واضح رہے کہ ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’باجی‘ میں اداکارہ میرا کے ہمراہ آمنہ الیاس نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

The post گہری رنگت کی وجہ سے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، آمنہ الیاس appeared first on فرنٹیر نیوز.





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں