قومی وقار کو بلند کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کیے، جمال شاہ - ایکسپریس اردو 31

قومی وقار کو بلند کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کیے، جمال شاہ – فرنٹیر نیوز

 اسلام آباد: اداکار و آرٹس فیسٹول کے صدر جمال شاہ کا کہنا قومی وقار کو بلند کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں، ثقافت اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے فن کاروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد آرٹس فیسٹول کے صدر جمال شاہ کا کہنا ہے کہ قومی وقار کو بلند کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں کیوں کہ  پاکستان دنیا کا خوبصورت ملک ہے، ثقافت اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے فن کاروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے۔

Advertisements

جمال شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد فن کاروں اور ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ رواں برس میں اسلام آباد فیسٹول 2020 کا انعقاد کیا جائے تاکہ فیسٹول میں مقامی فنکاروں کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو دعوت دی جا سکے۔

جمال شاہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی فنکار دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔ آئی ایف اے کا مقصد فن کاروں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے ذریعے فن کار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھا سکیں اور فن کار یا ہنر مند ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد آرٹس فیسٹول 2019 کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ملک کے ممتاز مصور استاد بشیر احمد،  آئی ایف اے کی آمنہ شاہ، اسلام آباد کلب کے سیکرٹری شہریار مرزا، معروف مصور ثوبیہ نقش ممتاز  نے شرکت کی۔

The post قومی وقار کو بلند کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کیے، جمال شاہ appeared first on فرنٹیر نیوز.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں