محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج اور کل گرمی کی پیش گوئی - ایکسپریس اردو 21

محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج اور کل گرمی کی پیش گوئی – فرنٹیر نیوز

 کراچی: محکمہ موسمیات نے آج اور کل گرم دن رہنے کی پیش گوئی کردی، گرمی کا پارہ 38 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق آج اور کل جمعرات کو شہر میں گرمی پارہ بلند رہنے کا امکان ہے جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

Advertisements

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو بھی سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں صبح سے دوپہر کے درمیان معطل ہونے جبکہ شمال مغربی ہواؤں کا شہر پر اثرہونے کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، سمندری ہواؤں کی رفتار صرف 8 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور صبح کے وقت شہر میں ہلکی پھلکی خنکی جبکہ دن کے وقت تیز دھوپ اور گرمی پڑنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب متوازن ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو جیسی صورتحال ہونے کا امکان نہیں۔

The post محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج اور کل گرمی کی پیش گوئی appeared first on فرنٹیر نیوز.



2019-10-16 00:05:40

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں