وزیراعظم کی شہباز شریف اورمریم نواز کی کرپشن سے متعلق شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت - ایکسپریس اردو 28

وزیراعظم کی شہباز شریف اورمریم نواز کی کرپشن سے متعلق شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت – فرنٹیر نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف اور مریم نواز کی کرپشن سے متعلق شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے کیسز سے متعلق جارحانہ حکومتی بیانیہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

Advertisements

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران چوہدری شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور مریم نواز سے متعلق نئے انکشافات کا جائزہ لیا گیا جب کہ چوہدری شوگر مل کیس سے متعلق شواہد منظر عام پر لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا وائٹ کالر کرائمز کے خلاف اداروں کی استعداد مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، حکومت کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، بلا تفریق اورمنصفانہ احتسابی عمل کو یقینی بنائیں گے۔ معیشت کی تباہی کے ذمہ داروں کے کارنامے قوم کو معلوم ہونے چاہئیں۔

The post وزیراعظم کی شہباز شریف اورمریم نواز کی کرپشن سے متعلق شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت appeared first on فرنٹیر نیوز.



2020-01-17 12:46:35

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں