فواد چوہدری کے اعتراضات پرپنجاب حکومت کا ردعمل سامنے آگیا - ایکسپریس اردو 23

فواد چوہدری کے اعتراضات پرپنجاب حکومت کا ردعمل سامنے آگیا – فرنٹیر نیوز

 لاہور: پنجاب حکومت نے فواد چوہدری کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈزکی تفصیلات جاری کردیں۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری کے اعتراضات پر پنجاب حکومت نے جاری کردہ ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات پیش کردیں۔ میڈیا ایڈوائزر مسرت جمشید چیمہ کے مطابق 15 جنوری 2020 تک 179 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈزریلیزکیے جاچکے ہیں، فواد چوہدری کے 77 ارب روپے جاری کرنے کے اعدادوشماردرست نہیں۔

Advertisements

پنجاب حکومت  کے مطابق مجموعی طورپر350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے 42 ارب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ہیں۔ حکومت پنجاب نے 15 جنوری تک اے ڈی پی کے 58 فیصد فنڈزجاری کئے ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: فواد چوہدری پنجاب حکومت کی کارکردگی پر برس پڑے

واضح رہے کہ وفاقی وزیرفواد چوہدری نے تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزداراورپنجاب حکومت کی کارکردگی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب ڈلیورنہیں کرپا رہا جس کے باعث تحریک انصاف کومجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے۔

The post فواد چوہدری کے اعتراضات پرپنجاب حکومت کا ردعمل سامنے آگیا appeared first on فرنٹیر نیوز.



2020-01-17 16:44:44

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں