چین نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر بھارت کو واضح پیغام دیدیا - ایکسپریس اردو 40

چین نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر بھارت کو واضح پیغام دیدیا – فرنٹیر نیوز

بیجنگ: چین نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے بھارت کو اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد اور سلامتی کونسل کے ارکان کی رائے کا احترام کرنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بتایا کہ دو روز قبل مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے کونسل کو کشمیر کی موجودہ صورت حال پر خصوصی توجہ دینے اور بھارت سے اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements

وزرات خارجہ کے ترجمان گینگ شیوانگ نے کہا کہ چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر پاکستان اور بھارت کے درمیان طویل عرصے سے تنازع بننے والے مسئلہ کشمیر کے حل اور تناؤ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا اور کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے ایک مرتبہ پھر یقین دہانی کرائی کہ چین کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ بھارت کو سلامتی کونسل کے ارکان کی رائے کا احترام کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر اپنے اقدامات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

وزرات خارجہ کے ترجمان نے چین کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ  کشمیر پر چین کی پوزیشن ہمیشہ سے واضح رہی ہے، اس مسئلے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حل کیاجانا چاہیے۔ جس پر سلامتی کونسل نے 15 جنوری کے اجلاس میں بھی مفصل جائزہ لیا، اور چین سمیت سلامتی کونسل کے ارکان ممالک نے بھی مقبوضہ کشمیر پر کھل کر گفتگو کی اور موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

The post چین نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر بھارت کو واضح پیغام دیدیا appeared first on فرنٹیر نیوز.



2020-01-17 19:24:18

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں