مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی خودکشی - ایکسپریس اردو 27

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی خودکشی – فرنٹیر نیوز

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے ضلع ادھم پور میں واقع چھاؤنی میں تعینات سپاہی کمار نے اپنی رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

Advertisements

ہلاک سپاہی بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے ہوشیار پور کا رہنے والا تھا اور واقعے کے وقت گارڈ ڈیوٹی پر تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 444 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں افسران کے ناروا و ہتک آمیز سلوک اور کشیدہ حالات کے باعث شدید اعصابی دباؤ سے تنگ آکر بھارتی فوج کے اہلکار اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی خودکشی appeared first on فرنٹیر نیوز.



2020-01-18 14:57:45

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں