سکھوں اور کشمیریوں کا بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان - ایکسپریس اردو 35

سکھوں اور کشمیریوں کا بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان – فرنٹیر نیوز

 اسلام آباد: بھارت کے یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنانے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بسنے والے کشمیری اورسکھ تنظیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں بسنے والی سکھ کمیونٹی اور کشمیری نمائندہ تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ 26 جنوری کو ملک بھر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایاجائے گا اور بھارت کا غیرجمہوری چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیاجائے گا۔

Advertisements

پنجابی سکھ سنگھ کے سربراہ سردار گوپال سنگھ چاؤلہ نے بتایا کہ بھارتی حکومت کی جہموریت کا جنازہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، دنیا کی سب سے بڑی جہوریت کے دعویدار ملک میں کئی روز سے اس کے اپنے ہی شہری سڑکوں پر ہیں جو وہاں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی اور امتیازی سلوک کا بھانڈا پھوڑ رہے ہیں، بھارت میں مسلمان، سکھ، ہندو دلت اورعیسائیوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں، دوسری جانب بھارت کشمیریوں پر بھی مظالم کے پہاڑتوڑ رہا ہے۔

دوسری جانب تحریک آزادی کشمیر پاکستان اور تحریک کشمیر برطانیہ نے بھی بھارتی یوم جہموریہ پر لندن میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور 26 جنوری کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہزاروں لوگ جمع ہوکر احتجاج کریں گے، جب کہ اس احتجاج میں ورلڈ سکھ پارلیمنٹ بھی شریک ہوگی۔

ورلڈ سکھ  پارلیمنٹ کے ترجمان سرداررنجیت سنگھ  کا کہنا ہے کہ 26 جنوری کو پوری دنیا میں بھارتی دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناکر ہٹلر مودی کا چہرہ بے نقاب کیا جائے گا، پرامن احتجاج کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بے رحم اور سفاک بھارتی حکومت کو کرارا جواب دیا جائے گا۔

The post سکھوں اور کشمیریوں کا بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان appeared first on فرنٹیر نیوز.



2020-01-18 17:46:15

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں