ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ :پاپوا نیوگنی کو شرکت کا پروانہ مل گیا - ایکسپریس اردو 49

ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ :پاپوا نیوگنی کو شرکت کا پروانہ مل گیا – فرنٹیر نیوز

 دبئی:  پاپوا نیوگنی نے 2003کی ون ڈے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ کینیا کو شکست دیکر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں رسائی کا پروانہ حاصل کرلیا۔

میگا ایونٹ آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ہے، یواے ای میں جاری کوالیفائر میں پاپوا نیوگنی نے اتوار کو آخری گروپ میچ میں کینیا کو 45رنز سے مات دیکر پول ’ اے ‘ میں 10 پوائنٹس جوڑکر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، نیدرلینڈز نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹ سے قابو کرکے فائنل فور میں رسائی پائی، سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے علاوہ پانچویں اور چھٹی پوزیشنز پانے والی ٹیمیں بھی میگا ایونٹ میں شرکت کی حقدار ہوں گی۔

Advertisements

پاپوا نیوگنی نے پہلے کھیل کر 19.3 اوورز میں تمام وکٹیں کھوکر118رنز اسکور بورڈ پر سجائے، نورمین ویناؤ 48 بالز پر 54 رنز بناکر نمایاں رہے، ایمانویل بوندی نے 18رنز دیکر4 شکار کیے، کینیا کی ٹیم جوابی اننگز میں 18.4 اوورز میں 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عرفان کریم نے 29 رنز بناکر کچھ مزاحمت پیش کی، اسد ویلا نے 7 رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، گروپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹ سے قابو کرلیا، ناکام سائیڈ نے 8 وکٹ پر 130 رنز اسکور کیے۔

میتھیو کراس 52 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، پیٹر سیلار نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، ڈچ الیون نے ہدف 17 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کرلیا، ریان ٹین ڈوئچے 51 پر ناقابل شکست رہے، مارک واٹ نے 3 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔پول ’بی ‘ کے آخری لیگ میچ میں اومان کو جرسی کے ہاتھوں14 رنز سے شکست ہوگئی، فاتح الیون نے 7 وکٹ پر 141 رنز بنائے، محمد ندیم نے 4 وکٹیں اڑائیں، اومان نے 9 وکٹ پر 127 رنز اسکور کیے، ذیشان مقصود 56 رنز بناکر نمایاں رہے، ایلیوٹ مائلز نے 3 وکٹیں لیں۔

The post ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ :پاپوا نیوگنی کو شرکت کا پروانہ مل گیا appeared first on فرنٹیر نیوز.



2019-10-28 10:13:52

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں